
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کے قریب ایران کی 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو تباہ کرمے سے متعلق فوٹیج جاری کر دی ہے۔
امریکی سینٹ کام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایرانی بارودی سرنگ بچھانے والوں کو روکنے کے لیے کی گئی۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ منگل کو نشانہ بنائے گئے اہداف میں آبنائے ہرمز کے قریب 16 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیاں شامل تھیں۔
سینٹ کام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری فوٹیج میں مختلف سائز کے جہازوں کو پروجیکٹائل لگنے کے بعد دھماکے سے تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو اس کی کشتیاں تباہ کر دی جائیں گی







