تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز پر قبضے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی یا اسرائیلی اڈوں پر مزید حملے کیے یا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل روکنے کی کوشش کی تو امریکا اس اہم بحری راستے کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

 

عرب میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی لڑنے کی صلاحیت تقریباً ختم ہو چکی ہے اور امریکی فوج پہلے ہی 1 ہفتے میں 5 ہزار سے زائد ایرانی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے جس کے نتیجے میں ایران کے بحری، فضائی اور ڈرون نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے ’کوئی شرارت‘ کی تو اسے پہلے سے 20 گنا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

 

اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب کھلی ہے اور یہاں سے جہاز دوبارہ گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہ ہے جہاں سے عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد سپلائی ممکن ہوتی ہے

جواب دیں

Back to top button