
سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے بھر میں اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر صوبائی کابینہ نے اسکولز کو 31 مارچ تک بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولز بند ہونے کے باوجود امتحانات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اسکولز 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے
انہوں نے کہا کہ سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کردی گئی ہے، نئی گاڑیوں اور فرنیچر خریداری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، وزراء نے پولیس سیکیورٹی کی گاڑیاں سرینڈر کی ہیں، 60 فیصد سرکاری گاڑیوں کو 2 ماہ کےلیے بند کیا جارہا ہے، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 2 ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کردی گئی ہے







