تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پیٹرولیم ذخائر: 25 کروڑ لیٹر پیٹرول لے کر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

کراچی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فوری بعد پورٹ قاسم پر پیٹرول سے لدے 4 جہاز پہنچ گئے۔

پورٹ حکام کے مطابق تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول سے لدے جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے اور ایک جہاز سے37 ہزار ٹن پیٹرول کی منتقلی مکمل کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور جہاز سے 50 ہزار ٹن پیٹرول کی ترسیل کا عمل جاری ہے جب کہ 55 ہزار ٹن پیٹرول لے کر آنے والا ایک اور جہاز 12 مارچ کو پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔

حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ ایک اور جہاز 13 مارچ کو پہنچے گا جو تقریباً 34 ہزار ٹن پیٹرول اتارے گا

جواب دیں

Back to top button