تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جیسا باپ ویسا بیٹا‘، اسرائیل تلما اٹھا

ایران میں مُجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد اسرائیل نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان کی آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی کلاشنکوف تھامے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں محاورتاً لکھا ’جیسا باپ ویسا بیٹا‘۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مُجتبیٰ خامنہ ای کے ہاتھ پہلے ہی اس خونریزی سے رنگے ہوئے ہیں جو ان کے والد کے دورِ حکومت کی پہچان تھی۔ اب ایک اور آمر ایرانی حکومت کی بربریت کو جاری رکھنے کے لیے سامنے آ گیا ہے

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو جنگ کے پہلے دن قتل کیا تھا۔ وہ 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے۔

اسرائیلی حکام پہلے ہی یہ اشارہ دے چکے تھے کہ اگر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بعد کوئی نیا رہنما سامنے آیا تو اسے بھی ممکنہ ہدف بنایا جا سکتا ہے

جواب دیں

Back to top button