
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ صورتحال کشیدہ ہے اور ایسے میں عالمی منڈی میں خام تیل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سال 2022 کے بعد پہلی بار خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے اور اس میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی سیون ممالک کا ایک اجلاس آج ہونے جارہا ہے جہاں تیل ذخائر جاری کرنے سے متعلق غور کیا جائے گا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا سمیت جی سیون میں شامل دیگر ممالک بھی ابتدائی طور پر اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں







