
چین نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کر دی۔
ایران میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کے بیٹے کی بطور نئے سپریم لیڈر تقرری پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر کی تقرری ایران کا آئینی فیصلہ ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے داخلی امور میں کسی بھی بہانے سے مداخلت کی مخالفت کرتا ہے
ترجمان نے کہا کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی و ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دے دی۔
ری پبلکن سینیٹر نے نئے سپریم لیڈر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انجام بھی وہی ہو گا جو ان کے والد کا ہوا۔
یاد رہے کہ 56 سالہ مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کے سپریم لیڈر کے عہدے پر 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے نامزد کیا ہے







