
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سر زمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہوں
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں







