تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف سے ہونی چاہئیں جنہوں نے اسے شروع کیا، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں اُن ممالک کی طرف ہونی چاہئیں جنہوں نے اس تنازع کو شروع کیا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

 

مسعود پزشکیان نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے ایران سنجیدہ ہے، تاہم ملک کی خود مختاری اور وقار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ واضح رہنا چاہیے کہ ہم خطے میں دیرپا امن کے لیے پُرعزم ہیں، لیکن اپنی قوم کے وقار اور خودمختاری کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔ ثالثی اُن فریقوں سے ہونی چاہیے جنہوں نے ایرانی عوام کو کمزور سمجھا اور اس تنازع کو بھڑکایا

جواب دیں

Back to top button