
لبنان کی سرحد پر فوجی کارروائی کے دوران حزب اللّٰہ کے ہاتھوں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں ایک اہم حکومتی شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ کا بیٹے بھی لبنانی سرحد کے قریب جھڑپوں میں زخمی ہونے والے فوجیوں میں شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللّٰہ کے حملے میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
لبنان سے اسرائیل کی طرف تقریباً 70 راکٹ فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے







