تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام، ویڈیو وائرل

ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا بھر سے پادریوں نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں جمع ہو کر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

 

وائرل ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ پادری صدر کو ریزیلوٹ ڈیسک کے گرد گھیرے کھڑے ہیں اور متعدد مذہبی رہنما دعا کے دوران صدر ٹرمپ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں

 

یہ دعا امریکی صدر کے لیے صحت، تحفظ اور رہنمائی کی نیت سے کی گئی، جس میں وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام اور روحانی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

 

یہ تقریب ٹرمپ کی ذاتی اور سیاسی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی دعاؤں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے اور اس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں نے صدر کے مستقبل کے فیصلوں اور قومی خدمت میں کامیابی کی دعا کی

 

یہ اجتماع وائٹ ہاؤس فیتھ آفس کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ڈیوڈ بارٹون، روبرٹ جیفرس جیسے معروف پادریوں نے شرکت کی۔

 

بعد ازاں پادری رابرٹ جیفرس نے کہا کہ صدر کے لیے دعا کی قیادت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے

جواب دیں

Back to top button