تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران پر امریکی حملوں میں نمایاں اضافہ ہونے والا ہے: امریکی وزیر دفاع

گذشتہ رات امریکی سینٹرل کمانڈ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ، سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ’ایران اور تہران پر امریکی حملے نمایاں طور پر بڑھنے والے ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کا فیصلہ، جس کے تحت امریکہ کو ڈیاگو گارسیا فوجی اڈے کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے، واشنگٹن کو حملے تیز کرنے میں مدد دے گا۔

امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ’یہ بدقسمتی تھی کہ برطانیہ والوں نے پہلے دن سے یہ نہیں کہا کہ ’جی آگے بڑھیں اور رسائی حاصل کریں‘۔ لیکن آخرکار ہم وہاں پہنچ گئے۔‘

دریں اثنا، برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ برطانیہ قطر میں موجود اپنے سکواڈرن میں شامل کرنے کے لیے چار اضافی ٹائیفون لڑاکا طیارے بھیجے گا

جواب دیں

Back to top button