تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مجتبیٰ خامنہ ای ’ناقابل قبول‘، ایران کے نئے رہنما کے انتخابی عمل میں مجھے شامل کیا جانا چاہیے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای انھیں بطور ایران کے نئے رہنما ’ناقابلِ قبول‘ ہیں۔

 

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ان کا کہنا تھا کہ ’مُجھے ایران کے اگلے سربراہ کے انتخاب کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔‘

 

ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ کو بطور ایران کے نیا سربراہ ’ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایسا شخص چاہتے ہیں جو ایران میں ہم آہنگی اور سکون لانے میں اہم کردار ادا کر سکے۔‘

 

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’مجھے اس تقرری میں شامل ہونا چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے ڈیلسی روڈریگز کے معاملے میں وینزویلا میں شامل کیا گیا تھا۔‘

 

خیال رہے امریکہ کے وینزویلا پر حملے اور نیکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد ان کی نائب ڈیلسی روڈریگز عارضی صدر کے طور پر اقتدار میں آئی تھیں

جواب دیں

Back to top button