تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایران شمالی کوریا سے 50 گنا زیادہ خطرناک ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے ایک متنازع بیان دیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو شمالی کوریا کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ خطرناک ملک قرار دیا ہے۔

 

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نیتن یاہو نے اسرائیل اور ایران کی جنگ کو اچھائی اور برائی کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں برے لوگوں سے لڑ رہے ہیں اور ہم خود اچھے لوگ ہیں۔

 

انہوں نے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس تنازع میں گھسیٹا ہے، بلکہ ان کا اصرار تھا کہ تہران کی جانب سے اسرائیل اور امریکا دونوں کو لاحق خطرے کے باعث یہ آپریشن کیا گیا

 

نیتن یاہو نے ایران کے خطرے کی شدت پر زور دیتے ہوئے اسے شمالی کوریا سے کئی گنا بڑا خطرہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ نہیں بنایا جا رہا

جواب دیں

Back to top button