
قومی ہاکی ٹیم یکم تا 7 مارچ تک کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ملائشیا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف ، زکریا حیات، احمد ندیم، محمد سفیان خان اور محمد عمار نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ ملائشیا کی جانب سے عبدالرؤف، احکم اللہ، فطری ساری نے ایک ایک گول سکور کیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی, ایڈھاک گورننس اینڈ منیجمنٹ چیئرمینز اولمپین اصلاح الدین صدیقی ، اولمپین حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
قومی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کا تیسرا میچ چار مارچ کو آسٹریا کے خلاف کھیلے گی۔







