تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا ؟

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے شہادت سے قبل کیا کہا تھا اس حوالے سے خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے لائیو شو میں بتا دیا۔

گزشتہ روز شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے شاگرد اور ایرانی کلچر سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی اور ایرانی شہید رہنما کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کی میزبان جویریہ سعود نے پروگرام کا مختصر ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ڈاکٹر طالبی نیا کے پیغام کا ترجمہ کر کے بتایا ہے۔

جویریہ سعود کے مطابق ڈاکٹر طالبی نیا نے بتایا کہ شہادت سے قبل آیت اللّٰہ علی خامنہ ای اپنے اہلِ و عیال کے ہمراہ ایک چھوٹی سی جگہ رہتے تھے اور جب اسرائیل کی جانب سے حملوں کا خطرہ لاحق ہوا تو انہیں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی پیشکش کی گئی۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو ایک محفوظ بنکر میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ منتقل ہونے کا کہا گیا تاکہ وہ محفوظ رہیں، اس پر انہوں نے کہا کہ اگر میری پوری قوم کے لیے بھی اسی نوعیت کے بنکر کا انتظام کیا جائے تو میں اس بنکر میں ضرور جاؤں گا۔

دورانِ انٹرویو ڈاکٹر طالبی نیا نے شہید سپریم لیڈر کی پاکستان سے انسیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ شہید سپریم لیڈر ایران کے بعد پاکستان سے محبت و احساس کرتے تھے

جواب دیں

Back to top button