تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیل فوج کے لبنان پر حملے جاری، اموات 31 ہوگئیں

لبنان پر گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی حملوں میں اموات کی تعداد 31 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں 149 افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب لبنانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے وزیر انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد اسرائیل کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کے شہر حیفا میں میزائل داغے تھے۔

جواب دیں

Back to top button