تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے انتقال کی خبریں درست معلوم ہوتی ہیں۔

امریکی صدر نے ایران پر حملوں کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ جو ایران میں بیشتر فیصلے کرتے تھے اب مارے جاچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سینیر اسرائیلی حکام نے بھی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئےہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی

جواب دیں

Back to top button