تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی حکام کا ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنےکا دعویٰ

سینیر اسرائیلی حکام نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نےدعویٰ کیا کہ ایرانی سپریم لیڈرساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئےہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔

ادھر بر طانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ خامنہ ای کی لا ش ملی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے لیکن خامنہ ای کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ اورسینئرجوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں دہشت گرد حکومت کے مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوگا جاری رہے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر30 بم گرائےگئے، ایران میں 500 اہدف کو 200اسرائیلی طیاروں نےنشانہ بنایا۔ دوسری جانب ایران نے کہا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای ٹھیک اورمحفوظ مقام پرہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور شہید ہوگئے ہیں

جواب دیں

Back to top button