تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام جاری کیا ہے کہ آبنائے ہرمزکوبند کردیا ہے اس وقت کسی جہاز کوآبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق دنیا کے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائےہرمز کےراستے سے گزرتا ہے، آبنائے ہرمز صرف 40 کلومیٹر چوڑا ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز سے سعودی عرب،متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران جیسے ممالک سے تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے۔

 

دنیا میں سب سے زیادہ ایل این جی برآمد کرنے والا ملک قطر بھی اپنی برآمدات کے لیے اسی گزر گاہ پر انحصار کرتا ہے۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق اوپیک رکن ممالک ایشیائی ممالک کو زیادہ تر خام تیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہی برآمد کرتے ہیں

جواب دیں

Back to top button