
افغانستان کی طرف سے پاکستان پر حملے کی کوشش کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو اپنی چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کردیا اور اس سلسلے میں ڈاکٹر اسرار احمد کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر موقع کی مناسبت کی وجہ سے انٹر نیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔
ڈاکٹر اسراراحمد (مرحوم)کاویڈیو میں کہنا ہے کہ "”اب آپ شکنجے میں ہیں، اگر کوئی پیش رفت ہوگئی تو بھارت اور افغانستان زبردست حملہ کریں گے، افغانستان جوہمارا دوست اور اتحادی تھا، کرزئی کے بیانات سے واضح ہوچکا، سابق سفارتکار اکرم زکی بھی کہہ چکے کہ لکھ کررکھ لو کہ ہم قریب پاکستان پر بہت بڑا حملہ کریں گے ، اب ذرا بھی محسوس ہوا کہ چین اور پاکستان زیادہ قریب آرہے ہیں تو یہ کانٹا نکال دینا چاہیے ۔
https://x.com/rizwanghilzai/status/2027231789987901724?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2027231789987901724%7Ctwgr%5E4c4a9427f1c75667706dd688007b99c68f73b902%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-Feb-2026%2F1913374%3Ffbclid%3DIwdGRzaAQOS3pjbGNrBA5Lc2V4dG4DYWVtAjExAHNydGMGYXBwX2lkDDM1MDY4NTUzMTcyOAABHvXyEsyrVao8TisoOLrMnPBxRROhdYvgCcEcBzHgfHTh_RaPfizoKkJF6wHs_aem_fNT5qjR49x8Y7lz_oBkX-Qsfnsn%3Dscwspwa
ان کامزید کہناتھاکہ شاید کوئی معجزہ ہو، پاکستان کا وجود خود بھی ایک معجزہ ہے اور تاتاریوں کی تاریخ دہرائی جائے لیکن چاہے ہمارے کروڑوں مر جائیں،پھر ہندو بھی مسلمان ہوگا لیکن اسی خطے سے اسلام کا احیا ہوگا، شاہ ولی اللہ دہلوی کی بھی پیشنگوئی ہے کہ ایک وقت آئے گا کہ اونچی ذات کے لوگوں کی اکثریت اسلام قبول کرلے گی ، ہمارے ذہن میں تو خیال ہی نچلی ذاتوں کا آتا ہے، پاکستان کدھر جارہا، ہم روک نہیں سکتے، یہی حالات اور تاریخ کا رخ ہے۔







