تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا: طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاک افغان سرحد پر کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کا امن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ہماری کوشش رہی ہے کہ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کیےجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب زادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت جس کے پاس فوج ، طیارے اور ہتھیار بھی تھے اس کی کیا حالت ہوئی ، پاکستان کے بازار اور مساجد میں بم دھماکے بالکل بھی برداشت نہیں ہوسکتے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے امن کے لیے کسی بھی حد تک جائےگا، افغانستان کو ہر صورت ایک پرامن ہمسایہ بننا ہوگا، چین سے لےکر امریکا تک پوری دنیا کو افغانستان سے یہ شکایت ہے

جواب دیں

Back to top button