تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔

 

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ روز شیڈول کے مطابق اور ان کی رضامندی سے پمز لے جایا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

 

وزیر قانون نے بتایا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے لیے رات کے وقت کا تعین سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جاتا ہے اور جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو اسپتال لایا جاتا ہے۔

 

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق الشفا آئی اسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پمز سے پروفیسر عارف نے عمران خان کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز بھی دی گئی ہے جب کہ جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی چیک کیا اور کوئی تشویشناک بات سامنے نہیں آئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دے رہا ہوں، ہم عمران خان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں

جواب دیں

Back to top button