تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مسٹر بیسٹ کی دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً چلی گئی

دنیا کے مشہور ترین اور سب سے زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی دائیں آنکھ سے تقریباً نابینا ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بہتر طور پر دیکھنے کے لیے مجھے آنکھیں سکیڑنی پڑتی ہیں، حتیٰ کہ کانٹیکٹ لینس لگانے کے باوجود بھی صاف دکھائی نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ اپنی صحت سے متعلق صورتِ حال مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مسٹر بیسٹ نے کھل کر بیماری کا نام نہیں لیا
دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں اور ماہرین نے مسٹر بسیٹ کی جانب سے بتائی گئی علامات کو ایک نایاب جینیاتی مرض ’اسٹارگارڈٹ ڈیزیز‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیماری عام طور پر بچپن یا نوجوانی میں شروع ہوتی ہے اور آنکھ کے اس حصے کو متاثر کرتی ہے جو صاف اور مرکزی نظر کے لیے استعمال ہوتا ہے

جواب دیں

Back to top button