تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کیلئے بہت بُرا دن ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کیین کے ایران پر امریکی حملے کے مخالف ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنرل ڈینیل کیین سے متعلق کئی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں ہمارے ساتھ نہیں ہیں، ٹرمپ نے ان رپورٹس کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں اور یہ 100 فیصد غلط ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے وہ خود فیصلہ کریں گے۔ ٹرمپ نے کہا وہ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یاد رہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اورایرانی وفودکے درمیان جمعرات کو اہم ملاقات ہوگی

جواب دیں

Back to top button