تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

کے پی میں اب تک رمضان پیکج کا اعلان نہ ہوسکا، ان کیلئے عمران کی آنکھ اور دانت اہم ہیں , عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، اس کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔

 

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کرسکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں، گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پردیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سروےکے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔

 

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے ، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں

جواب دیں

Back to top button