
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 فروری کو باجوڑمیں ملنگی پوسٹ پرخودکش حملہ کرنےوالا خارجی افغان شہری تھا، خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کےصوبہ بلخ کارہائشی تھا، خارجی احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسزکاحصہ بھی رہا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں، 6 فروری کواسلام آباد خودکش حملے والے بمبار نےبھی افغانستان سےتربیت حاصل کی تھی







