تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

انڈونیشیا، مراکش سمیت 5 ممالک غزہ فورس کا حصہ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ اجلاس کے موقع پر بتایا کہ انڈونیشیا، مراکش، البانیہ، کوسوو اور قازقستان غزہ میں سیکورٹی کیلئے قائم کی گئی عالمی استحکامی فورس (آئی ایس ایف) کےلئے اپنی اپنی فوج اور پولیس بھیجیں گے،ٹرمپ نے بتایا کہ مصر، ترکیہ اور اردن بھی اس ضمن میں تعاون اور اپنی افواج بھیجنے کیلئے تیار ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین اور روس بھی کوششوں میں شامل ہونگے،یو اے ای1.2 ارب،سعودیہ اور قطر 1،1ارب ڈالر دے گا،رڈ آف پیس کےسینئر عہدیدار نکولائی ملادینوف نے اجلاس کو بتایا کہ 2,000فلسطینیوں نے نئی عبوری فلسطینی پولیس فورس میں شمولیت کے لئےدرخواستیں دی ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر پرابائو سبیانتو نے اجلاس کے موقع پر اعلان کیا کہ 8ہزار یا اس سے زیادہ انڈونیشین اہلکار آئی ایس ایف میں شامل ہونگے۔

جواب دیں

Back to top button