
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت کے ساتھ ساتھ بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
مریم نواز نے حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے لیے خاردار تاروں کے ساتھ 3 لیئرز سیکیورٹی پلان کا حکم بھی دیا ہے
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں پولیس گشت، چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے







