
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے بانیٔ پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹریٹ موومنٹ کی ذمے داری دی گئی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی رہائی فورس پُرامن جدوجہد کرے گی جس کی رجسٹریشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عید کے فوراً بعد پشاور میں ہم فورس کے ممبران سے حلف لیں گے، اس فورس کا چین آف کمانڈ ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی جس کو ذمے داری دیں گے اس کو اس فورس کی کمانڈ دیں گے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پہلے تیاری کریں گے پھر لڑائی کریں گے، یہ لڑائی جمہوریت اور آئین کی بالادستی اور آزاد میڈیا کے لیے ہو گی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینکے جاتے ہیں







