تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

یو اے ای کی سلامتی و استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل رابطوں پر زور دیا۔

 

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ فیلڈ مارشل نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کا مظہر ہے

 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔

جواب دیں

Back to top button