تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سلمان آغا نے پہلے اوور کا پلان 3 دن پہلے بنالیا تھا، مائیک ہیسن

پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کی وجہ بتادی۔

 

کولمبو میں میچ کے بعد میڈیا بریفنگ میں مائیک ہیسن کہا کہ پہلی اننگز کے مقابلے میں دوسری اننگز میں گیند زیادہ سلپ ہوئی، ابتدائی وکٹیں جلدی گر گئیں اور بڑی پارٹنر شپ بھی نہ بن سکی

 

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا، میچ میں اس نوعیت کی پرفارمنس کے بعد ڈریسنگ روم میں سب مایوس ہیں۔

 

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ایشان کشن نے اچھی اننگز کھیلی، وہ ہم سے میچ لےگئے، بھارتی بیٹر نے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا۔

 

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ عثمان طارق کا یہی رول ہے اور انہیں صحیح وقت پر لایا گیا تھا، میچ میں ہم نے بیٹنگ اچھی نہیں کی، ٹورنامنٹ میں آگے جانے کے لیے ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنا ہوگی

جواب دیں

Back to top button