
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 23 ہزار 726 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 743 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 32 ڈالرز کم ہو کر 5010 ڈالرز فی اونس ہو گیا







