
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کے میچز میں پرفارم نہ کرنے پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو اگلے میچ میں بٹھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان ہے، سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے
پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آئندہ اہم میچ کے لیے پلان بنانا شروع کر دیا ہے۔
پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا ضروری ہے۔
پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش کی نذر ہو جائے تب بھی پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا







