
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان شخص نے اسکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو قتل کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے اسکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ زخمی ہوئی۔
بعد ازاں اسپتال میں علاج کے دوران خاتون پرنسپل چل بسیں جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔







