
بلوچستان بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران 164 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 231 ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے
بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 151 پستول، 20 کلاشنکوفیں، گولیاں اور میگزین برآمد ہوئے ہیں جبکہ 9 مغوی بھی بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 ہزار 845 کلو چرس، 2 کلو 443 گرام آئس اور 114 گرام ہیروئن برآمد کر لی







