تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو بھاری اکثریت سے انتخابات جیتنے پر مبارکباد

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے رہنما طارق رحمان کو ’بھاری اکثریت‘ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

یاد رہے کہ حتمی نتائج ابھی الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیے، لیکن بی این پی اور اس کے اتحادی جیت کے قریب ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی جمہوری امنگوں کی حمایت کرتا ہے اور نئی حکومت کے ساتھ تجارت، دفاع اور ثقافتی تبادلے میں تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

صدر نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ڈھاکہ میں نیا سیاسی ماحول خطے میں ’زیادہ متوازن، خودمختار اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات‘ کو فروغ دے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے عوام کو انتخابات کی کامیاب انجام دہی پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئی بنگلہ دیش قیادت کے ساتھ قریبی تعاون کے منتظر ہیں تاکہ تاریخی اور بھائی چارے پر مبنی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے اور جنوبی ایشیا سمیت خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button