تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

نجم سیٹھی نے لائیو ٹی وی پر بھارتی صحافی کی بولتی بند کردی

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے لائیو ٹی وی پر معروف بھارتی صحافی راجدیپ سردیسائی کی بولتی بند کردی۔

نجم سیٹھی نے راجدیپ سردیسائی کے ساتھ لائیو پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کا بھرپور دفاع کیا۔

نجم سیٹھی نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کا 15 روزہ بائیکاٹ نوٹس کوئی جذباتی قدم نہیں تھا بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی تھی، جس کا مقصد آئی سی سی اور بنگلہ دیش کے ساتھ مذاکرات کے لیے گنجائش پیدا کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور ملکی و غیر ملکی ماہر وکلا سے مشاورت کی۔

ان کے مطابق پاکستان کو یقین تھا کہ اس اقدام پر کوئی سخت پابندی عائد نہیں کی جاسکتی اور زیادہ سے زیادہ ایک پوائنٹ کا نقصان ہو سکتا تھا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اب پاکستان مالی طور پر آئی سی سی پر انحصار نہیں کرتا کیونکہ پی ایس ایل نمایاں حد تک ترقی کرچکی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن آئی سی سی سے زیادہ ہے

جواب دیں

Back to top button