تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

احمد شہزاد پی ایس ایل میں منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں احمد شہزاد اور محمد عامر شریک تھے، میزبان تابش ہاشمی کے سوال پر احمد شہزاد نے کہا ‘مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی بھی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں’۔

احمد شہزاد نے کہا ‘سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے’۔

قومی کرکٹر یہ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے کہ ‘میرے ساتھ رات کو وہ سوتا ہے، وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا

جواب دیں

Back to top button