تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان میں یکم رمضان المبارک کس دن ہو گی ؟

ملک میں ​رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ​18 فروری کی شام ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ​سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے جبکہ ​پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہو گا

محکمۂ موسمیات کے مطابق ​بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ​خیبر پختون خوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا اور ​آزاد کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہو گا

جواب دیں

Back to top button