
لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم کی ریکارڈ نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔ اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔ نیلامی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ولی ٹیکنالوجی کو مبارک باد دیتے ہیں، نجم سیٹھی صاحب کا بھی شکریہ انہوں نے ملتان سلطانز بنائی، تمام بڈرز کو مبارک باد دیتا ہو ، آپ سب کا بہت شکریہ۔ایک سوال کے جواب میں ان ک اکہنا تھا کہ نہ میں کسی سے ڈرتاہوں اورنہ فیلڈمارشل،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دشمن پرواضح کردیا۔ چئیرمین پی سی بی نے محسن نقوی نے کہا ہے کہ گھرآئے مہمان کوعزت دی جاتی ہے،نہ میں کسی سے ڈرتاہوں اورنہ فیلڈمارشل۔ انہوں نے کہا کہ جب مہمان گھرآجائے توبہت سی باتیں بھلادی جاتی ہیں،دوست ممالک کی اعلیٰ ترین شخصیات نے بھی اس معاملے پررابطہ کیا۔





