تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پی ایس ایل ٜاوٹس گبسن پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہورٟ سپورٹس رپورٹرٞپشاور زلمی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اوٹس گبسن کو آئندہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے لیے فرنچائز کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔نئے تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا: اوٹس گبسن کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ان جیسے وسیع بین الاقوامی تجربے کے حامل کوچ پشاور زلمی کا حصہ بن رہے ہیں۔ کھیل کے بارے میں ان کی گہری سمجھ بوجھ اور جدید کرکٹ پر عبور PSL 11 میں ہمارے سفر میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اوٹس گبسن نے کہا: میں پشاور زلمی کے ساتھ منسلک ہو کر بے حد خوش اور پرجوش ہوں۔ یہ فرنچائز ایک مضبوط شناخت، پُرجوش مداحوں اور جیتنے کے جذبے کی حامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button