تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار نے اسلام قبول کرلیا

2023 میں ریلیز ہونے والے مشہور انگریزی گانے ’ٹو مچ‘ کے برطانوی گلوکار و ریپر اور سینٹرل سی کے نام سے مشہور اوکلی نیل سیزر- سو نے نے اسلام قبول کرلیا۔

گلوکار نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران اسلام قبول کرنے اور اپنا نام تبدیل کرنے کی تصدیق بھی کی، انہوں نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران اعلان کیا کہ میں نے ابھی اپنا نام تبدیل کیا ہے اور کلمہ شہادت پڑھ لیا ہے، اب میں مسلمان ہوں۔

27 سالہ ریپر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا پہلا نام اوکلی سے تبدیل کر کے عقیل رکھ لیا ہے۔ لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیا

سینٹرل سی اپنی منفرد موسیقی اور عام زندگی سے جڑے لیریکس کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کی توجہ حاصل کر چکے ہیں۔

لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ہمراہ موجود دوستوں نے انہیں مبارکباد دی، تاہم انہوں نے اپنے روحانی سفر سے متعلق مزید تفصیل بیان نہیں کی۔

اس اعلان سے قبل سینٹرل سی نے کبھی کھل کر اپنے مذہبی عقائد پر بات نہیں کی تھی، البتہ مداحوں کی جانب سے ان کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں عربی کیپشنز دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جاتی رہی تھیں۔

4 جون 1998 کو لندن میں پیدا ہونے والے سینٹرل سی نے 2014 میں اپنے موسیقی کے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد وہ برطانوی ڈرل اور ریپ میوزک کی دنیا کے نمایاں شخصیات میں شامل ہو گئے۔

جواب دیں

Back to top button