تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

این سی سی آئی اے نے فتنہ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم پکڑ لیا

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے فتنہ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازم کو پکڑ لیا۔

این سی سی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان میں نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے بر طرف کیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے این آئی آر سی سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا، ملزم نے فیس بک پر بی ایل اے کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹس لگائیں

ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی، عدالت نے ملزم کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد تھا۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے دہشت گردوں سے روابط کے شبے پر انکوائری ہوئی، ملزم پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے

جواب دیں

Back to top button