تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بھیک مانگنا پروفیشن بن چکا ہے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھیک مانگنا ایک پروفیشن بن چکا ہے جو باقاعدہ آرگنائزڈ ہے۔

انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بھیک منگوانے کے لیے باقاعدہ ٹھیکیدار موجود ہیں جو بچوں، عورتوں اور جعلی معذوروں کو بھرتی کر کے کروڑوں کما رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہی مافیا ان بھیک منگوں کو ہزاروں کی تعداد میں خلیجی ممالک بھیج رہی ہے اور خلیجی ممالک نے زچ ہو کر ہمارے ویز ے بند کر دیے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ اس گھناؤنے کام میں ایئر پورٹ پر مختلف محکموں کا عملہ حصہ دار ہے اور مال بنا رہا ہے، سیالکوٹ میں یہ لوگ زیادہ تر جنوبی پنجاب سے آ کر ہوٹلوں میں رہ کر دھندہ کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں سے اس گھناؤنے کاروبار میں کمی آئی ہے تاہم کارروائیوں کے باوجود اب بھی بھکاریوں کی موجودگی نظر آتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سیالکوٹ میں بظاہر اچھے کھاتے پیتے لوگ ان بھکاریوں کے ٹھیکیدار ہیں اور جب گداگروں پہ کریک ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ ٹھیکیدار سفارشی بن کر آ جاتے ہیں

جواب دیں

Back to top button