تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، محسن نقوی کی آج وزیرِ اعظم سے ملاقات متوقع

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی وزیرِ اعظم کو آئی سی سی کے وفد سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہو گا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے

جواب دیں

Back to top button