
بہاول نگر میں 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گرکرجاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بہاول نگر میں اڈا سونڈھا روڈ پر 3 سال کا بچہ گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جاں بحق ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہل محلہ نے بچے کی لاش کو گڑھے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا
یاد رے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب بھی گٹر میں گر کر ماں اور بیٹا جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے کہا تھا کہ گٹر کا ڈھنکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے پر سزا ہوگی







