تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کا فائنل ایف جی پولو نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کا فائنل ایف جی پولو نے جیت لیا، فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 7.5-4 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق بسنت کے روز زندہ دلان لاہور کی بڑی تعداد فائنل میچ دیکھنے کیلئے لاہور پولو کلب پہنچی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ناتلیا اے بیکر ڈپٹی چیف آف مشن یو اس ایمبسی، ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ڈائریکٹر طحہ محمد نسیم، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز محمد نصیر، راجہ عامر، سیکرٹری میجر امجد غفور، ڈی ڈبلیو پی ایکوسٹار کے مارکیٹنگ ہیڈ شعیب یونس سمیت پولو لورز فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میں میں ایف جی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس کو 7.5-4 سے ہرا کر تاریخی ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ جیت لیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے چار، مارکوس ریولوا نے تین گول سکور کیے جبکہ ہاف گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ابی لینڈا نے تین اور محمد علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں بی این پولو نے ایس کیو سی گولڈ پولو کو 8-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی امریکی ڈپٹی چیف مشن ناتلیا اے بیکر کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب آکر اچھا لگا، یہاں بسنت کے موقع پر اتنے اچھے موسم میں بہترین پولو دیکھی اور بہت مزہ آیا۔ فائنل کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ میاں عباس مختار کی گھوڑی موستاذا کو دیا گیا جو 55 انچ کی کیو ایل ای ڈی تھی۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز 65 انچ کے کیو ایل ای ڈی تھی جو مارکوس ریولا کو دی گئی۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ایوارڈ راجہ میکائل سمیع کو 55 انچ کی کیو ایل ڈی دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button