تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف تقریب میں شریک ہوئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر قاسم جومارت توکایووف نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی دستاویز، ریلوے کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور پلانٹ پروٹیکشن اور ویٹرنری شعبوں میں تعاون کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان کان کنی اور پیٹرولیم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت، اقوامِ متحدہ کے امن دستوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت، قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی دستاویز، میری ٹائم کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا

جواب دیں

Back to top button