تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

ورلڈ کپ کی حیران کن سٹوری۔۔ کون سے 50 ہندوستانی کھلاڑی حصہ لیں گے ؟

ی 20 عالمی کپ 2026‘ 7 فروری سے شروع ہونے والا ہے، دنیا بھر کے کرکٹ شیدائی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خاص طور سے ہندوستانی کرکٹ شیدائی اپنے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدان پر رنز کی بارش کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس بار ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے صرف 11 نہیں، بلکہ کم و بیش 50 ہندوستانی کھلاڑی کھیلتے دکھائی دیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ کچھ ٹیمیں ہند نژاد کھلاڑیوں سے بھری ہوئی ہیں۔
بھارت کے ایک اردو اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی 20 عالمی کپ میں شامل ٹیموں کے اسکواڈ پر نظر ڈالیں تو ایک ٹیم ایسی ہے جس میں 11 کھلاڑی ہند نژاد ہیں۔ یعنی ٹیم چاہے تو ہند نژاد کھلاڑیوں کی پوری ٹیم ہی میدان پر اتار دے۔ یہ ٹیم کینیڈا کی ے، جس میں کپتان دلپریت باجوہ، وکٹ کیپر بلے باز شریئس اور کنور پال، اوپنر یوراج سرما، فاسٹ بالر جسکرن سنگھ اور بائیں ہاتھ کے اسپن بالرانش پٹیل جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ یو ایس اے، عمان اور یو اے ای کی ٹیموں میں بھی ہند نژاد کھلاڑیوں کی تعداد کافی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر تقریباً 40 ہندوستانی کھلاڑی دوسری ٹیموں کے لیے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یو ایس اے کی ٹیم میں 9، عمان کی ٹیم میں 7 اور یو اے ای کی ٹیم میں بھی 7 ہند نژاد کھلاڑی موجود ہیں۔ کچھ دیگر ٹیموں میں بھی 2-1 ہند نژاد کھلاڑی کی موجودگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ممبئی میں پیدا ہوئے سوربھ نیترولکر امریکہ کی طرف سے تیز گیندبازی کی ذمہ داری سنبھالتے دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان سبھی ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ میں 5 ٹیمیں ہیں۔ پہلے ہر گروپ کی ٹیم ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اس میں سے ہی ’سپر-8‘ کا فیصلہ ہوگا۔ 8 ٹیمیں اگلے مرحلہ میں داخل ہوں گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور پھر فائنل مقابلہ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا

جواب دیں

Back to top button